لاہور (نیوز ایجنسیاں) مسلم لیگ ن کی چیف آگنائزر مریم نواز نے مینار پاکستان جلسہ کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے جلسے میں شرکت کرنے والے کارکنان سے اظہار تشکر کیا ہے۔ اتوار کو چیف آرگنائزز (ن) لیگ مریم نواز نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر خصوصی پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے جلسے میں شرکت کرنے والے تمام افراد کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ایکس پر جاری کردہ پیغام میں مریم نواز کا کہنا تھا کہ پاکستان کے کونے کونے سے آنے والے لوگوں کا تہہ دل سے شکریہ جنہوں نے اپنے قائد اور لیڈر نواز شریف کا استقبال کرنے کے لئے لاہور کے لوگوں کا ساتھ دیا ۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ الحمد اللہ ، آپ سب نے تاریخ رقم کی ۔