لندن (جنگ نیوز) پاکستانی نژاد سابق برطانوی باکسر عامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم کو فلسطین کے مظلوموں کی آواز بننے پر سنگین دھمکیاں موصول ہونے لگیں۔ خیال رہے کہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف آواز بلند کرنے پر اس سے قبل فلسطینی نژاد امریکی سپر ماڈلز بہنوں کی جوڑی جیجی اور بیلا حدید کو بھی دھمکیاں موصول ہوئی تھیں، جس کے نتیجے میں انہیں اور اہلِ خانہ کو فون نمبرز تبدیل کرنے پڑے۔ انہیں نامعلوم امریکی نمبر کی جانب سے ارسال پیغام میں کہا گیا ہے کہ فلسطین کے حوالے سے پوسٹنگ بند کر دیں تو فائدہ ملے گا اور اگر ایسا نہ کیا گیا یا اس بارے میں کسی کو بتایا گیا تو سنگین نتائج کیلئے تیار ہو جائیں۔ ڈی پی پر مخصوص اسرائیلی نشان آویزاں ہے۔