• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سائفر پر عمران نے امانت میں خیانت کی اس پر ملمع نہ چڑھائیں، خرم دستگیر

کراچی (ٹی وی رپورٹ) ن لیگ کے سینئر رہنما خرم دستگیر خان نے کہا ہے کہ سائفر معاملہ پر عمران خان نے امانت میں خیانت کی اس پر ملمع نہ چڑھائیں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف فیصلہ آئینی و جمہوری لحاظ سے درست ہے، تحریک انصاف کے تمام لیڈران نے مل کر اتنے دن جیل نہیں کاٹی جتنی حمزہ شہباز نے کاٹی ہے، عدالت نے اجازت دی تو نواز شریف الیکشن میں حصہ لیں گے۔وہ جیو کے پروگرام ”کیپٹل ٹاک“ میں میزبان حامد میر سے گفتگو کررہے تھے۔ پروگرام میں تحریک انصاف کے ترجمان شعیب شاہین بھی شریک تھے۔شعیب شاہین نے کہا کہ سپریم کورٹ نے سویلینز کے فوجی عدالتوں میں ٹرائل کے قانون کو کالعدم قرار دیدیا ہے، نو مئی اور دس مئی کے ملزمان کا ٹرائل اب نارمل کرمنل کورٹس میں ہوگا،پی ٹی آئی کو کارنر میٹنگوں تک کی اجازت نہیں ہے، نواز شریف رسک زیرو ہونے پر واپس آئے ہیں، عمران خان کو ایک گھنٹے کیلئے چھوڑ دیں ن لیگ سے دس گنا بڑا جلسہ کر کے دکھائیں گے،ارشد شریف کے قاتلوں کا سراغ لگانا آرمی چیف جنرل عاصم منیر، آئی ایس آئی اور ریاستی اداروں کی ذمہ داری ہے۔
اہم خبریں سے مزید