اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) نگران وزیراعظم انوار الحق کا کڑ نےطاہرجاوید کو معاون خصوصی کے عہدے سے فارغ کردیا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی منظوری سےطاہر جاوید سے معاون خصوصی کا عہدہ واپس لے لیا گیا ہے۔ کابینہ ڈویژن نے طاہر جاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا ہے۔ذرائع کے مطابق طاہرجاوید کی بطور معاون خصوصی تعیناتی کا نوٹیفکیشن 6اکتوبر کو جاری کیا گیاتھا۔ انہیں وزیر مملکت کے مساوی مرتبہ دیاگیا تھا۔وزیر اعظم نے طاہر جاوید کو معاون خصوصی سرمایہ کاری تعینات کیا تھا تاہم صرف 17دن بعد ہی انہیں اپنے عہدے سے ہٹا دیاگیا۔نوٹیفکیشن میں کوئی وجہ نہیں بتائی گئی صرف یہ لکھاگیا ہے کہ تقرری کا نو ٹیفکیشن واپس لیا جا تا ہے۔