• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسحاق ڈار آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں بری، نیب کو شواہد نہیں ملے، عدالت

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس میں سابق وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بری کر دیا۔ گزشتہ روز احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے محفوظ شدہ فیصلہ سنایا۔عدالت نے کہا کہ اسحاق ڈار کے خلاف نیب کو شواہد نہیں ملے۔ اس سے قبل سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے عدالت میں موقف اختیار کیا تھا کہ اسحاق ڈار کے خلاف کرپشن کا ثبوت نہیں ، کیس کو مزید نہیں چلایا جا سکتا۔ احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے کہا کہ اگر نیب کو اسحاق ڈار سمیت دیگر ملزمان کی بریت پر اعتراض نہیں تو نیب پراسیکیوٹر جنرل تحریری طور پر لکھ کر دیں ، یہ نہ ہو کل کو نیب کہے کہ ہم نے تو ایسا کچھ کہا ہی نہیں تھا۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت نے اس سے قبل اسحاق ڈار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات ریفرنس داخل دفتر کر دیا تھا تاہم سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسحاق ڈار کے خلاف ریفرنس پر دوبارہ سماعت کی گئی۔
اہم خبریں سے مزید