اسلام آباد (این این آئی)نگراںوزیر اعظم انوار الحق نے ایک با رپھر واضح کیا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ کوئی پارٹی یا رہنماءسیاسی عمل سے باہر ہو‘ عدالت کسی پر کوئی پابندی لگاتی ہے تو وہ الگ بات ہے، ہمیں اس کو تسلیم کرنا ہوگا، یہ ماضی میں ہوا، اب بھی ہوگا اور مستقبل میں بھی ہوگا‘ہر جماعت کو اپنے بیانیے پر فوکس کرنا چاہیے، کوئی کہےکہ میں پارلیمنٹ کو آگ لگاؤں گا اور جمہوریت کا چیمپئن بھی بنوں گاتویہ نہیں ہوسکتا‘حکومت نے نوازشریف کو کوئی فائدہ دیا نہ بائیو میٹرک میں کوئی سہولت کاری کی ‘ایئرپورٹ پر بائیو میٹرک کو لیول پلیئنگ فیلڈسے جوڑاگیا‘کیا 2018کی لیول پلیئنگ فیلڈ یاد ہے؟گہما گہمی شروع ہوگئی ہے لگتا ہے کہ الیکشن کی تاریخ کا جلد اعلان ہو جائے گا۔ پیر کو یہاں نگراں وفاقی وزراء کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے لیول پلیئنگ فیلڈ نہ ہونے کے حوالے سے تحفظات سے متعلق سوال کے جواب میں انوار الحق کاکٹر نے کہا کہ کسی مخصوص جماعت کو جو کہ بہت سارے لوگوں کی ترجیح ہے مجھے پتا ہے، ان کو جتوانے کیلئے ماحول بنایا جائے تو پھر لیول پلیئنگ فیلڈ ہوگا تو اس کا میں کچھ نہیں کہہ سکتا۔نواز شریف پاکستانی شہری ہیں، ان کے بائیو میٹرک ہونے میں حکومت نے کوئی غیر معمولی سہولت کاری نہیں کی‘اس سے ان کو کوئی سیاسی فائدہ ہوا ہے جو اس معاملے کو ایسے بنا کر سوال اٹھائے جا رہے ہیں کہ لیول پلیئنگ فیلڈ نہیں ہے۔ہمارا کام صرف اتنا ہے کہ تمام جماعتوں کو لیول پلیئنگ فیلڈ ملے۔انہوںنے کہاکہ اگر پارلیمنٹ اس میں کوئی تبدیلی کردے تو الگ بات ہے جیسا کہ باقی ممالک میں بھی تحریکیں چل رہی ہیں کہ عدالتی فیصلوں کے خلاف فائل اتھارٹی پارلیمنٹ ہو، یہاں بھی ایسا ہوجائے، ہمیں کیا اعتراض ہوگا۔