راولپنڈی (ایجنسیاں)عدالتی احکامات کے بعد اڈیالہ جیل میں قید تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو ورزش کیلئے خصوصی سائیکل جبکہ شاہ محمود قریشی کوچارپائی مل گئی۔آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے کیس پر سماعت کی۔وکیل نے چیئرمین پی ٹی آئی سے 3 بہنوں کی ملاقات کی درخواست دائر کی۔