• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ، زائد العمر امیدوار کو پی ایس سی امتحان میں بیٹھنے کی اجازت پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری

پشاور(نیوز رپورٹر) پشاور ہائیکورٹ نے سول جج کی آسامی کیلئے وکیل کی درخواست زائد العمر ہونے کیوجہ سے مسترد کرنے کیخلاف دائر رٹ پر پبلک سروس کمیشن کو نوٹس جاری کردیا جبکہ متعلقہ امیدوار کو تحریری امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دیدی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس ایس ایم عتیق شاہ پر مشتمل بنچ نے محمد شعیب خان کی رٹ پر سماعت کی۔ انکے وکیل ضیاءالرحمان تاجک کے مطابق پبلک سروس کمیشن نے 3اپریل 2023کو سول ججزکی84آسامیاں مشتہر کیں جس کیلئے شعیب خان ایڈووکیٹ نے بھی اپلائی کیا تاہم اسے 3ماہ اور7 روز زائد العمرقراردیکرانکی درخواست رد کردی گئی ۔عدالت نے ابتدائی دلائل کے بعد پبلک سروس کمیشن سے تحریری جواب طلب کرتے ہوئے درخواست گزار کو تحریری امتحان میں بیٹھنے کی اجازت دیدی۔
پشاور سے مزید