• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کم از کم 60 سفیر’لاہور لاہور ہے‘ فیسٹیول میں شرکت کریں گے

اسلام آباد(محمد صالح ظافر)پنجاب کے دارالحکومت میں اگلے ہفتے شروع ہونے والے فیسٹیول ’’لاہور-لاہور ہے‘‘ کے حوالے سے سفارتی برادری میں جوش و خروش دکھائی دے رہا ہے۔ فیسٹیول میں شرکت کے لئے کم از کم ساٹھ سفیر/ہائی کمشنرز اور سینئر سفارت کار ہفتہ سے پہلے لاہور میں ہوں گے۔ واضع رہے کہ یورپی، مشرق بعید کے ممالک کے سفیروں نے پاکستان میں شاذ و نادر ہی ہونے والی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے لیے ایک وسیع شیڈول بنایا ہے۔ ڈپلومیٹک کور کے ڈین، عطاجان مولاموف جو کہ ترکمانستان کے ایلچی بھی ہیں، لاہور جانے کے خواہشمند سفارت کاروں کو مدد فراہم کر رہے ہیں۔ وہ کل (جمعرات) لاہور میں ہوں گے جب کہ سری لنکا کے ہائی کمشنر وائس ایڈمرل موہن وجیکرما، نیپال کے سفیر تاپس ادھیکاری اور بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر محمد روح العالم صدیق اگلے روز لاہور جائیں گے۔روح العالم صدیق نے دی نیوز کو بتایا کہ وہ لاہور آنے کے لیے بے حد خواہش مند ہیں کیونکہ یہاں ڈھاکاجیسی بھرپور ثقافت ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ وزیراعلیٰ پنجاب سے نہیں ملے جنہوں نے انہیں اپنے انداز محنت اور سادگی سے متاثر کیا ہے۔ حالیہ مہینوں میں کئی سفیروں نے ان سے ملاقات کی ہے اور انہوں نے ساتھی شہریوں کو درپیش پیچیدگیوں سے نمٹنے کے بارے میں ان کے طریقہ کار پر بات کی۔
ملک بھر سے سے مزید