اسلام آ باد ( نمائندہ جنگ) وفاقی حکومت نے چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان محی الدین احمد وانی کو تبدیل کرکے اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ وہ پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ21 کے افسر ہیں۔ ان کی جگہ وزارت پیٹرولیم و قدرتی وسائل کے ایڈ یشنل سیکر ٹری اور پا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گریڈ21 کے افسر ابرار احمد مرزا کو نیا چیف سیکر ٹری گلگت بلتستان مقرر کیا گیا ہے۔