اسلام آباد(این این آئی)صدر تحریک انصاف پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ نواز شریف دو نمبر نیلسن منڈیلا بننے کی کوشش کر رہے ہیں‘پہلے اپنے بھائی سے مہنگائی کا حساب لیں‘انتخابات میں دھاندلی کرنا شریفوں کی بھول ہے‘ شریف برادران کو کوئی نہیں سنے گا‘ان کی دکان بند ہوچکی ہے ۔ گوجرانوالا اور اسلام آباد کی عدالتوں میں پیشی کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں چوہدری پرویز الہٰی نے کہا کہ الیکشن تو انہیں کرانے پڑیں گے اور الیکشن میں انہیں لگ پتہ جائیگا۔