کراچی (ٹی وی رپورٹ) جیوکے پروگرام ”رپور ٹ کارڈ“ میں میزبان علینہ کے سوال نواز شریف کی 26اکتوبر تک حفاظتی ضمانت میں توسیع، کیا نیب کا رویہ درست ہے؟ کا جواب دیتے ہوئے سہیل وڑائچ نے کہا کہ نواز شریف واپسی سے پہلے تمام معاملات طے کر کے آئے ہیں، نواز شریف کی اسٹیبلشمنٹ سے چوتھی دفعہ صلح ہوئی ہے، اسٹیبلشمنٹ سے صلح ہوجائے تو باقی چیزیں صرف رسماً ہوتی ہیں اور مقدمات ہوا میں اڑجاتے ہیں، نیب قانون آئین کے خلاف ہے۔