• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور ہائیکورٹ نے تجاوزات کیخلاف دائر رٹ پر جواب طلب کرلیا

پشاور(نیوزرپورٹر)پشاور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس محمد ابراہیم خان اور جسٹس وقار احمد پر مشتمل دو رکنی بنچ نے پشاور کے مصروف شعبہ بازار میں تجاوزات نہ ہٹانے کیخلاف دائر رٹ پر ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور پولیس حکام سے جواب طلب کرلیا دو رکنی بنچ نے ضیاء الرحمان تاجک ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر محمد عارف نامی درخواست گزار کی رٹ کی سماعت کی ۔ رٹ میں انہوں نے موقف اختیار کیا ہے کہ شعبہ بازار میں آ ئے روز ٹریفک جام معمول بن گیا ہے اور وہاں پر کاروبار کرنے والے افراد کے ساتھ ساتھ وکلاء کے دفاتر میں جانے کے لئے شدید مشکلات کا سامنا ہے انہوں نے عدالت کو بتایا کہ بار با ر درخواست دی مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی اس لئے عدالت میں رٹ دائر کرنی پڑی ۔اس موقع پر کنٹونمنٹ بورڈ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے کنٹونمنٹ بورڈ کو فریق بنایا ہے حالانکہ یہ صوبائی حکومت کا علاقہ ہے ،جو بھی کاروائی کرنی ہوگی وہ صوبائی حکومت نے کرنی ہے کنٹونمنٹ بورڈ کا اس سے کوئی کام نہیں۔ جس پر عدالت نے صوبائی حکومت کو نوٹسز جاری کرتےہوئے جواب طلب کرلیا۔
پشاور سے مزید