• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیل نہیں، نواز شریف اقتدار میں آگئے تو بیانیہ مفاہمت کا ہوگا، اسحاق ڈار

کراچی (ٹی وی رپورٹ) سابق وزیر خزانہ، سینیٹر اسحٰق ڈارنے ایک انٹرویو میں کہا ہےکہ ہماری کوئی ڈیل نہیں ہوئی، نواز شریف اقتدار میں آگئے تو بیانیہ مفاہمت کا ہوگا نوازشریف اور آصف زرداری کی آنے والے وقت میں ملاقات ہوگی، مسلم لیگ ن کے قائد اس وقت اپنے قانونی معاملات میں مصروف ہیں نوازشریف الیکشن کی تاریخ کیسے دے سکتے ہیں؟ وہ کس حیثیت میں الیکشن کی تاریخ دیں؟ جتنی جلدی الیکشن ہوں یہ ہمارے لیے بہتر ہے۔سحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کے ساتھ اچھا ورکنگ ریلیشن شپ رہا ہے، خورشید شاہ یا دیگر لوگ جو کہہ رہے ہیں کہ ان کی باتوں کا جواب نہیں دوں گا، میری ذاتی خواہش ہے کہ تمام اہم سیاسی جماعتوں کو مل کر حکومت بنانی چاہیے، نواز شریف تین بار وزیراعظم رہے واپسی پر پروٹوکول سے متعلق باتیں غیر ضروری ہیں۔ نواز شریف کی واپسی سے متعلق عوام کے مثبت جذبات ہیں۔سروے بھی ہوا جس میں80 فیصد عوام نے نواز شریف کی واپسی کو خوش آئند کہا۔سیاسی مخالفین کہتے ہیں نواز شریف کی ایک دن میں تین ضمانتیں کیسے ہوگئیں۔مخالفین کو بتانا چاہتا ہوں کہ چیئرمین پی ٹی آئی کی ایک دن میں9 ضمانتیں ہوئی تھیں۔سیاسی حلیف بھی نواز شریف کو گرفتار نہ کرنے پر اعتراض اٹھارہے ہیں۔2007ء میں بینظیر بھٹو کو ٹرانزٹ اپیل کے بغیر ضمانت دی گئی تھی۔سیاسی حلیف محترمہ کے2007ء کی ضمانت والے کیس کو بھی دیکھ لیں۔میاں صاحب کو راہداری ضمانت دی گئی ہے۔
اہم خبریں سے مزید