• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک چین حالیہ معاہدوں کی بدولت اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہوگا، انوار الحق کاکڑ

اسلام آباد (این این آئی) نگران و زیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ حالیہ دورہ چین کے دوران جن مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں پر دستخط ہوئے ان پر عمل درآمد کے لیے پاکستان بھرپور اقدامات اٹھائے گا، چین کا بیلٹ اینڈ روڈ انشیٹو پورے خطے کی ترقی اور خوشحالی کا ضامن ہے،ونوں ملکوں کے درمیان حالیہ معاہدوں کی بدولت چین پاکستان اقتصادی راہداری میں نئے باب کا اضافہ ہو گا۔وزیراعظم آفس میڈیا کے سیل سے جاری اعلامیہ کے مطابق نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زیڈونگ نے ملاقات کی جس میں وزیراعظم نے اپنے حالیہ دورہ چین کے دوران پرتپاک استقبال اور شاندار انتظامات پر چینی صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کا شکریہ ادا کیا ۔
اہم خبریں سے مزید