کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر) اے این ایف کے دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے دستی بم پھینک دیا ،پولیس کے مطابق سریاب کے علاقے برمہ ہوٹل کے قریب واقع اینٹی نارکوٹکس کے دفتر پر نامعلوم موٹر سائیکل سوار دستی بم پھینک کر فرار ہوگئے تاہم وہ پھٹ نہ سکا، اطلاع ملنے پر پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بناکر تحویل میں لے لیا۔