کوئٹہ( اسٹاف رپورٹر)ترجمان سراوان ہاوس کے مطابق نوابزادہ حاجی میر لشکری خان رئیسانی کی میزبانی میں 28 اکتوبر کو سراوان ہاؤس کوئٹہ میں محفل حسن قرات کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں قاری محمد جہانگیر کاکڑ ، قاری حبیب الرحمٰن ، قاری عبدالخالق رحیمی ، قاری عبدالواہاب آنشینی ، قاری محمد طاہر ، سید انوارالحسن ہاشمی ، سید سجاد زمانی ، سید وجاہت رضا علی ، قاری محمد سہیل احمد ترین ، قاری عبدالغفور محمود ، قاری عبدالرحمن عابد ، قاری محمد اسماعیل سعید ، قاری محمد زبیر قریشی ، قاری اسد اللہ ، قاری ذکریا ، قاری مذمل ، قاری محمد ابراہیم کاسی و دیگر شامل ہیںپہلی نشست شام چار بجےہوگی دعاءکے بعد شرکاءکے اعزاز میں عشائیہ دیا جائیگا ۔