سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) مقبوضہ جموں وکشمیر سے ملحقہ ایک سو پانچ کلو میٹر لمبی سیالکوٹ ورکنگ باؤنڈری لائن کےچاروا سیکٹر پر بھارتی سیکورٹی فورسز نے بلااشتعال فائرنگ وگولہ باری کی ہے۔ بھارتی فورسز نے پاکستانی سرحدی علاقوں کے دیہاتوں اور چوکیوں کونشانہ بنایا، درجنوں مارٹر گولے بھی برسائے، کسی جانی ومالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی، چناب رینجرز نے بھارتی جارجیت کا منہ توڑ جواب دیا۔