• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں ڈینگی مریضوں کی تعداد 2217، ایک جاں بحق

راولپنڈی ( اپنے رپورٹرسے)ذرائع کے مطابق مبینہ ناکافی سہولتوں کے باعث ریڈ کریسنٹ ہسپتال میں ڈینگی سے پچاس سالہ شخص جاں بحق ہوگیا ۔گلگت بلتستان کا اکبر ڈھوک رتہ سے ہسپتال میں آیا تھا۔ہولی فیملی کی بندش کے بعد ریڈکریسنٹ میں ڈینگی وارڈ بنایا گیا ہے۔ ادھر ضلع راولپنڈی کے ہسپتالوں میں ڈینگی کے کنفرم مریضوں کی تعداد2217ہوگئی۔64متاثرہ افراد ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔ ایس او پیز کی خلاف ورزی پر14ایف آئی آر درج ، پندرہ چالان ،چار جگہوں کو سیل ،93ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔
اسلام آباد سے مزید