اسلام آباد ( رانا غلام قادر ) وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری ڈاکٹر توقیر حسین شاہ اپنے عہدے سے مستعفی ہوگئے ،وزیراعظم نے استعفیٰ منظور دیدی نوٹیفکیشن جاری ذرائع کے مطابق ڈاکٹرتوقیر حسین شاہ نے ورلڈ بنک میں بطور ایگزیکٹو ڈائریکڑ تقرری کے باعث استعفی دیا ، وہ یکم نومبر کو اپنے نئے عہدے کا چارج لیں گے،ادھرنئے پرنسپل سیکر ٹری کیلئے بیو رو کریسی میں لابنگ شروع ہو گئی ، امداد اللہ بوسال ‘ ڈاکٹر کاظم نیاز اور ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کے نام زیر غور ہیں ، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن تین ناموں کی سمری وزیراعظم افس کو ارسال کرے گا۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد نئے پر نسپل سیکر ٹری کی تعیناتی عمل میں لائی جائے گی۔ پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس گریڈ 22 کے ریٹائرڈ افسر ڈاکٹر توقیرحسین شاہ گزشتہ برس 25دسمبر کو ر یٹائر ہوگئے تھے انہیں ایک سال کا کنٹریکٹ دیاگیا تھا،ادھر وزیر اعظم کے پرنسپل سیکر ٹری کے کلیدی عہدے کیلئے سینیئر بیورو کریسی میں لابنگ شروع ہوگئی ۔ ذ رائع کے مطا بق اس عہدہ کیلئے جن بیورو کریٹس کے نام زیر غور ہیں ان میں سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال ‘ سیکرٹری اقتصادی امور ڈاکٹرکاظم نیاز اورسیکرٹری ہاوسنگ اینڈ ورکس ڈاکٹر شہزاد خان بنگش کا نام شامل ہیں۔