کراچی (نیوز ڈیسک) اسرائیل میں سابق آرمی چیف دان ہالوتز نے کہا ہے کہ اس وقت رائے کی حمایت کرتے ہیں کہ موجودہ صورتحال میں وزیراعظم بنجامن نتن یاہو کو عہدے سے ہٹا کر ان کی جگہ نیا وزیراعظم لانا چاہئے۔ آرمی ریڈیو سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات کا مقابلہ کرنے کیلئے کسی نئے وزیراعظم کو لانا چاہئے۔