لاہور( آئی این پی)آئی جی پنجاب کے حکم پر سابق وزیراعظم شہباز شریف اورن لیگ کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی سکیورٹی فول پروف بنا دی گئی۔ دونوں شخصیات کی موومنٹ کے دوران جیمرز والی گاڑیاں ساتھ چلیں گی۔ سکیورٹی سکواڈ کی 4گاڑیاں موومنٹ کے دوران اسکارٹ کریں گی۔ پولیس حکام کے مطابق سپیشل برانچ نے ڈی آئی جی سکیورٹی کے مراسلے پرجیمرز والی گاڑیاں فراہم کردی ہیں۔رواں ہفتے آئی جی پنجاب نے دونوں شخصیات کوجیمرز والی گاڑیاں فراہم کرنے کا حکم دیا تھا۔ پولیس حکام کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ دونوں شخصیات کی رہائشگاہوں پر نفری بھی ڈیمانڈ کے مطابق تعینات کردی گئی ہے۔تاہم نواز شریف کی سکیورٹی کیلئے تاحال ڈیمانڈ نہیں موصول ہوئی۔