راولپنڈی(ٹی وی رپورٹ/آئی این پی) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا نام اسٹاپ لسٹ میں ہونے پر انہیں بیرون ملک جانے سے روکا گیا پھر اجازت دے دی۔ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے افسران نے اعلی حکام سے رابطے کے بعد شاہد خاقان عباسی کو جانے دیا۔ شاہد خاقان عباسی اپنی اہلیہ کے ہمراہ چین جانے کے لئے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو امیگریشن کلیئرنس کے موقع پر انہیں آگاہ کیا گیا کہ ان کا نام سندھ کی عدالت کے احکامات پر اسٹاپ لسٹ میں ہے لہٰذا سفر جاری نہیں رکھ سکتے۔ یہ معلوم ہونے کے بعد شاہد خاقان عباسی ایئرپورٹ سے واپس روانہ ہوگئے تاہم ان کی اہلیہ ایئر چائنا کی پرواز سی زیڈ 6008کے ذریعے چین روانہ ہوگئیں۔