اسلام آباد (نمائندہ جنگ) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے بھی فیض آباد دھرنا کیس میں نظرثانی درخواست واپس لینے کے لئے سپریم کورٹ میں ایک متفرق درخواست دائر کردی جس میں کہا گیا کہ سپریم کورٹ نے میرے متعلق کوئی آبزرویشن دی تھی، جس کی تردید کردی گئی تھی۔