• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یوم سیاہ، پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف اضلاع میں ریلیاں اور مظاہرے

پشاور،صوابی،اورکزئی ،سوات،تخت بھائی، ایبٹ آباد(وقائع نگار،نامہ نگار،نمائندگان جنگ ، اے پی پی،جنگ نیوز)ملک بھر کی طرح خیبر پختونخوا کے بھی مختلف اضلاع میں کشمیر پر بھارتی قبضہ کے خلاف 27اکتوبر کےدن کو یوم سیاہ کے طور پر منایا گیا ، مختلف شہروں پشاور ،صوابی،اورکزئی ،سوات، تخت بھائی ،ایبٹ آباد اور دیگرعلا قوں میں ریلیاں اور مظاہرے کئے گئے۔میئرپشاور زبیر علی نے کہاہے کہ پوری قوم کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔محکمہ بہبود آبادی پشاور کے زیر اہتمام یوم سیاہ کشمیر کے موقع پر کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لئے ریلی کا انعقاد کیا گیا، ریلی کی قیادت سیکرٹری بہبود آبادی خیبر پختونخوا اصغر علی نے کی، ریلی میں پراجیکٹ ڈائریکٹر ہدایت خان، ڈپٹی ڈائریکٹر عمران شاہ، سید محمد عثمان شاہ محمد ولی، طلاء محمد،نسیم اللہ بھی موجود تھے۔کشمیریوں سے اظہار یکجہتی ریلی میں ڈی پی ڈبلیو او پشاور سمیع اللہ خلیل،کاشف فدا،شاہد مراد اور ملازمین نے شرکت کی، ۔ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی پی ڈی ایم اے جنت گل نے بھا ر تی مظالم کی مذمت کی ۔ صوابی میں یوم سیاہ کے سلسلے میں حقانی لائبریری میں تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر صوابی گوہر علی خان نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔ دریں اثناء تحصیل چیئرمین ٹوپی محمد رحیم جدون ۔ اے اے سی عدنان ممتاز ،ڈی ایس پی شفیق خان ، صدر اصلاحی جرگہ فضل خالق اور سینئر نائب صدر تاجران افتخار خان کی قیادت میں ریلی نکالی گئی ، وومن یونیورسٹی صوابی کے فیکلٹی ممبران اور طالبات کے زیر اہتمام واک میں ڈاکٹر ثانیہ، ڈائریکٹر اکیڈمکس اینڈ کمرشلائزیشن ڈاکٹر اوم کلثوم ڈائریکٹر اور ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ انوویشن کوالٹی انہانسمنٹ سیل اور انچارج آف ایڈمیشنز اور پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی سربراہ ڈاکٹر رئیسہ سمیت فیکلٹی ممبران فریال، ملیحہ، ماریہ اور اقراء امتیازنے بھی شرکت کی۔قبائلی ضلع اورکزئی اور ہنگو میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں ،ڈپٹی کمشنر طیب عبداللہ کی قیادت میں نکالی گئی ج ۔اسی طرح اپر اورکزئی غلجو میں اے اے سی سید ارسلان لوئر اورکزئی کلایہ ہیڈ کوارٹر میں اسسٹنٹ کمشنر حمزہ عباس اور محکمہ جنگلات کی جانب سے ڈی ایف او شاہد نورکی قیادت میں بھی ریلیاں نکالی گئیں ۔سوات میں کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے ریلیاں نکالی گئیں جبکہ تعلیمی اداروں میں تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ سیدوشریف میں سب سے بڑی تقریب کمشنر ما لاکنڈڈویژن ثاقب رضا اسلم کی سربراہی میں ہوئی۔ علاوہ ازیں محکمہ تعلیم کی نگرانی میں سوات کے مختلف تعلیمی اداروں میں تقریبات منعقد ہوئیں۔ سابق وزیر اعلیٰ اور وائس چئیرمین پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین محمود خان نے بھی بھارتی مظالم کی مذمت کی ۔ایبٹ آباد میں ضلعی انتظامیہ اورمحکمہ یوتھ آفئیرکےزیراہتمام یوم سیاہ کشمیر کےموقع تقریب ہوئی جس سے خطاب کرتے ہوئے نگران صو با ئی وزیرمواصلا ت وتعمیرات اورآبپاشی انجنیئراحمد جان خان نے خطا ب کیا ۔ مانسہرہ کے مشہور سیاحتی مقام ناران میں بھی کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے زیر اہتمام کشمیری اور فلسطینی بھائیوں سے یکجحتی کا اظہار کرتے ہوئے ایک ریلی کا انعقاد کیا گیا ۔۔تخت بھائی میں جماعت اسلامی کے زیر اہتمام لبیک یا اقصیٰ کے نام سے احتجاجی ریلی نکالی گئی ۔ ٹکر چوک میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینیٹر مشتاق احمد نےگریٹر اسرائیل کا دیرینہ منصوبہ پورانہیں ہوگا ۔ریلی سے جماعت اسلامی کے صوبائی جنرل سیکرٹری عبدالواسع ۔ضلع مردان کے امیر غلام رسول ۔سابق صوبائی وزیر فضل ربانی ایڈوکیٹ ۔ نعمان یوسف ،محمد نواز طاہر اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔اس موقع پر جماعت اسلامی مردان کے جنرل سیکرٹری سھیل بابر ،اختر حسین ۔جے آئی یوتھ ضلع مردان کے جنرل سیکرٹری عبدالجلال،حنیف اللہ دیروی ،اسلامک لائرز فورم کے صدر مشتاق احمد ایڈووکیٹ ۔حبیب رسول ایڈووکیٹ کے علاؤہ دیگر عہدیداروں اور کارکنوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔
پشاور سے مزید