کراچی( اسٹاف رپورٹر) نگراںوزیر اعظم پاکستان انوار الحق کاکڑ سے قومی ہاکی ٹیم کے کپتان اصلاح الدین نے پنڈی میں ملاقات کی جس میں ملک میں قومی کھیل کے زوال اور اس میں بہتری کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر اصلاح الدین نے وزیر اعظم کو بہتری کے لئے تجاویز بھی دی، انہوں نے ملک میں پی ایس ایل کی طرز پر پاکستان سپر ہاکی لیگ کرانے کی تجویز دی اور کہا کہ اس سے غیر ملکی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر ہمارے کھلاڑیوں کو تجربہ ملے گا،انہوں نے اداروں کی ٹیموں کی بحالی کی بھی تجویز دی، اس موقع پروزیر اعظم نے کہا کہ قومی کھلاڑیوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کی جائے گی، اس موقع پر اصلاح الیدن نے وزیر اعظم کو اپنی کتاب ڈیش تھرو مائی لائف پیش کی۔