• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی آئی اے فلائٹس کی منسوخی، گلگت اسکردو میں سیکڑوں سیاح پھنس گئے

اسلام آباد (پی پی آئی) پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے ) کے حالیہ پیٹرول کرائسسز کے باعث فلائٹس کینسل ہونے کی وجہ سےسیکڑوں کی تعداد میں سیاح گلگت اور اسکردو میں پھنس کے رہ گئے ہیں ان میں پاکستانی سیاحوں کے ساتھ ساتھ بیرون ملک سے آئے ہوئے سیاح بھی شامل ہیں۔ 

پی آئی اے کی فلائٹس کینسل ہونے کی وجہ سے بیرون ملک سے آئے سیاحوں کی انٹرنیشنل ریٹرن فلائٹس یعنی واپسی کا شیڈول بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔جس وزیرمملکت برائے سیاحت وصی شاہ نے نوٹس لے کر فوری کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کے اعلیٰ حکام سے رابطہ کیااور اس مسئلے کے فوری حل کی ہدایت کردی، اس قسم کے مسائل سے خاص طور پر ٹورازم انڈسٹری بری طرح متاثر ہوتی ہے۔ 

پی آئی اے حکام کی جانب سے وزیر مملکت وصی شاہ کو یقین دلایا گیا کہ اگلے چند دنوں میں خصوصاً اس سیکٹر پر معمول کی فلائٹس کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ سیاحوں کو کسی قسم کی دشواری نہ ہو۔

اہم خبریں سے مزید