• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طوفان الاقصی آپریشن سے اسرائیل کا غرور خاک میں مل گیا، ایرانی سفیر

اسلام آباد(آئی ا ین پی ) ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے کہا کہ طوفان الاقصی آپریشن سے اسرائیل کا غرور خاک میں مل گیا اب نیست و نابود ہو جائیگا، عالم اسلام کے غیورعوام اسرائیلی ظلم وبربریت کیخلاف کھڑے ہیں۔ ایران کے سفیر رضا امیری مقدم نے آزادی فلسطین کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پورے عالم اسلام کے غیورعوام اسرائیلی ظلم وبربریت کیخلاف کھڑے ہیں، ہمیشہ فلسطینیوں کیلئے آواز اٹھائی، اسرائیل فلسطینیوں پر ظلم کر رہا ہے۔ رضا امیری مقدم نے کہا کہ یہ جنگ اسلام اور کفر کے درمیان ہے، یہودیوں کی تاریخ پڑھیں تو یہ صدیوں سے اسلام کے دشمن ہیں، انکی دشمنی عیاں ہے، اسرائیل غزہ اور جنوبی لبنان سے بھاگ رہا ہے، فلسطین کا مسئلہ اسلام کا مسئلہ ہے۔ ایرانی سفیر نے کہا کہ طوفان الاقصی کے بعد یورپی ممالک کے سفرا اسرائیل کا دورہ کر رہے ہیں، اسکا مطلب ہے کہ اب اسرائیل ختم ہونے والا ہے۔
اہم خبریں سے مزید