را ولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پشاور کی بس ریپڈ ٹرانزٹ (بی آر ٹی) مالی بحران کا شکار ہوگئی اور بسیں چلانے والی نجی کمپنی کے بقایا جات 95 کروڑ روپے تک پہنچ گئے۔نجی کپمنی نے ایک بار پھر ٹرانس پشاور کے چیف ایگزیکٹو کو خط لکھ کر بقایا جات جاری کرنے کا کہا ہے۔خط میں کہا ہے کہ اگست اور ستمبر کے 58 کروڑ 60 لاکھ بقایاجات ادا نہیں کیے گئے جبکہ رواں ماہ کے آخر تک بقایاجات 95کروڑ ہوجائیں گے۔