پشاور ( وقائع نگار )پشاور کوہ دامان کے عوام نے امن و امان میں بہتری لانے اور منشیات فروشوں کیخلاف کارروائیوں پر پاک فوج 31 بلوچ رجمٹ کو خراج تحسین پیش کرنے کے لئے کوہاٹ روڈ پر ریلی نکالی ریلی کی قیادت کوہ دامان کے سماجی رہنما شوکت خان کر رہے تھے ریلی شرکاء نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے پی کے 71 اور پی کے 74 کے علاقوں متنی، ادیزئی، شریکیرہ، اضاخیل، یوسف خیل، مریم زئی اور ملحقہ سب ڈویژن پشاور میں امن و امان کی صورتحال بہتر بنائی ہے اور شدت پسندوں سے ان علاقوں کو پاک کر دیا ہے اسی طرح منشیات فروشوں کم گھیرا بھی تنگ کر دیا ہے ساتھ ہی فوجی جوان علاقے میں دن رات گشت کرتے ہیں جس پر اہل علاقہ انتہائی خوش ہیں اور خود کو محفوظ سمجھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک فوج کے جوانوں نے ہمیشہ اپنی مٹی کا دفاع کیا ہے اور ان کی قربانیاں کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں۔