نواب شاہ (محمد انور شیخ بیورو رپورٹ)سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی بھرپور تیاریوں کے ساتھ آئندہ انتخابات میں حصہ لے گی جبکہ ملک کے ہر ضلع تحصیل اور یونین کونسل کی سطح تک پی پی کے جیالے بھٹو ازم کے نظریے سے منسلک ہیں زرداری ہاؤس میں کارکنان کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے ہمیشہ عوام کی سیاست کی ہے اور ہماری طاقت عوام کا ہم پر اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ازاد کشمیر سمیت چاروں صوبوں سے اپنے امیدوار کھڑے کرے گی اور ہمیں امید ہے کہ ماضی کی طرح عوام پیپلز پارٹی پر اعتماد کرتے ہوئے پارٹی کے حق میں اپنا ووٹ استعمال کریں گے انہوں نے کہا کہ عنقریب ملک کی اہم شخصیات پیپلز پارٹی میں شمولیت کا اعلان کریں گی اس موقع پر انہوں نے کارکنان کو ہدایت کی کہ وہ عوام سے قریبی روابط برقرار رکھیں اور پارٹی کا پیغام فوری طور پر عوام کو پہنچائیں آصف علی زرداری کی خواہش پر کارکنان نے انہیں انتخابات کے سلسلے میں اپنی تجاویز دیں جو کہ انہوں نے غور سے سنیں اور اسی وقت اس پر مشاورت کی اس موقع پر میر منور تالپور ،حاجی علی حسن ذرداری ،طارق مسعود ارائیں ، عبدالستار کیریو بھی موجود تھے۔