• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللّٰہ خان دھاریجو ایڈمنسٹریٹر اسلام آباد کلب مقرر

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر ) وفاقی حکومت نے سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن انعام اللہ خان دھاریجو کو اسلام آ باد کلب کا ایڈ منسٹر یٹر مقرر کر دیا ہے۔ انعام اللہ دھا ریجوپا کستان ایڈ منسٹر یٹو سروس کے گر یڈ22 کے افسر ہیں۔ انہیں اسلام آ باد کلب کے ایڈ منسٹر یٹر کے عہدے کا اضافی چارج د یاگیا ہے۔ وہ بدستور بطور سیکر ٹری اسٹیبلشمنٹ ڈویژن بھی فرائض کی انجام دہی جا ری رکھیں گے ۔ وفاقی کا بینہ کی منظوری کے بعد کابینہ ڈویژن نے ان کے اس اضافی چارج کا با ضابطہ نو ٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ ان کی تقرری یکم نومبر 2023سے دو سال کیلئے کی گئی ہے۔یہ تقرری اسلا م آ باد کلب ( ایڈ منسٹریشن ) آرڈی ننس 1978کی سیکشن چھ کے تحت کی گئی۔

اہم خبریں سے مزید