• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور، بیوی کے قاتل شوہر کو سزائے موت 20لاکھ جرمانہ

پشاور(نیوزرپورٹر)ایڈیشنل سیشن جج پشاور سید عارف شاہ نے بیوی کو قتل کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم یوسف خان کو جرم ثابت ہونے پر سزائے موت اور 20 لاکھ روپے جرمانے کی سز اسنادی۔ استغاثہ کی جانب سے کیس کی پیروی اسسٹنٹ پبلک پراسیکیوٹر دانش مراد نے کی۔ گرفتارملزم یوسف پر الزام ہے کہ اس نے تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں 2017میں بیوی مسماة ( ف) کو قتل کرکے اسکو خودکشی کا رنگ دیا تاہم بعد میں مقتولہ کے والدین نے اپنے 164بیان میں اپنی بیٹی کے قتل کی دعویداری داماد یوسف خان پر کی۔ جس پر پولیس نے ملزم کو کیس میں شامل تفتیش کرکے اسکے خلاف دفعہ 302 اور 201کے تحت مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔ عدالت نے ملزم پر جرم ثابت ہونے کی بنا پردفعہ 302 میں پھانسی کی سزا اور دفعہ 201 میں پانچ سال قید جبکہ مجموعی طور پر بیس لاکھ پچاس ہزار روپے جرمانہ بطور دعیت مقتولہ کے ورثاء کو اداکرنے کے احکامات جاری کردئیے جبکہ عدم ادائیگی کی صورت میں مزید سات ماہ کی قید جیل میں گزارنا ہوگی، عدالت نے مزید قرار دیاکہ ملزم کو اس وقت پر پھانسی پرلٹکایا جائے جب تک اسکی موت واقع نہ ہوجائے۔
پشاور سے مزید