پشاور ( وقائع نگار )خیبر پختونخوا فوڈ سیفٹی اتھارٹی نے ملاوٹ مافیا کے خلاف گھیرا تنگ کرنا شروع کردیا ۔ پشاور اور ڈی آئی خان میں کاروائیوں کے دوران جعلی مشروبات اور مضر صحت خوردنوش اشیاء ضبط کر لی گئی ، فوڈ سیفٹی ٹیموں کی کاروائیوں کے حوالے سےترجمان فوڈ اتھارٹی تفصیلات دیتے ہوئے کہا کہ فوڈ سیفٹی ٹیم نے پشاور کی سبزی منڈی میں ایک گودام پر اچانک چھاپہ مارا اور انسپکشن کے دوران چار سو لیٹر سے زائد جعلی برانڈڈ مشروبات ضبط کر لی اور گودام کو سیل کرتے ہوئےسخت قانونی کاروائی کا آغاز کر دیا ۔دوسری جانب فوڈ سیفٹی ٹیم ڈی آئی خان نے مختلف بازاروںمیں کریانہ اسٹور اور ہول سیل دکانوں کے بھی معائنے کیے انسپکشن کے دوران ایک ہول سیل دکان سے پانچ سو کلو گرام سے زائد مضر صحت ایکسپائر کھجور ،اچار ، بسکٹ ،اور مصالحہ جات برامد کر کے سرکاری تحویل میں لے لیے اور بھاری جرمانہ عائد کیا ۔