• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیرقانونی افغانیوں کو پہلے 3 دن بسوں پھر ٹرینوں سے چمن پہنچایا جائے گا

کراچی (افضل ندیم ڈوگر) پاکستان میں غیرقانونی قیام کے الزام میں زیر حراست افغانیوں کو ابتدائی 3 دنوں میں بسوں پھر خصوصی ٹرینوں سے وطن واپس روانہ کیا جائے گا۔ کراچی کے ایک ہولڈنگ سینٹر میں ایف آئی اے کی 17 رکنی ٹیم تعینات کردی گئی ہےسرکاری حکام کے مطابق نان اسٹاپ ٹرین کراچی سے روہڑی کے راستے افغانیوں کو لے کر چمن بارڈر تک پہنچے گی۔ سیکورٹی ذرائع نے "جنگ" کو بتایا کہ بلوچستان میں سکیورٹی خدشات کی بنا پر یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ خصوصی ٹرین شام کے وقت کراچی سے روانہ ہوگی جو رات کا سفر سندھ میں طے کرکے دن میں بلوچستان کا سفر طے کیا جائے گا۔ اپریشن کے پہلے 3 دن تک 10بسوں کے ذریعے یومیہ 500افغان باشندے چمن بھیجے جائیں گے۔ بسوں کا پہلا اسٹاپ جیکب آباد ہوگا۔ زیر حراست غیرملکیوں کو جیکب اباد کے ہولڈنگ سینٹر میں قیام کرایا جائے گا۔ جیکب آباد میں سیکیورٹی کا عملہ تبدیل کردیا جائے گا۔ سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ خصوصی ٹرین سے روانگی کیلئے ریلوے نے انتظامات شروع کر دیئے۔

ملک بھر سے سے مزید