• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی میں 6ہزار افغان باشندوں کے پاس کوئی قانونی دستاویزات نہیں

راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے، سٹاف رپورٹر) راولپنڈی میں چار ہزار پانچ سوسے چھ ہزارتک افغان باشندوں کے پاس کسی قسم کی کوئی دستاویزات نہیں ہیں۔یکم نومبر سے غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کے خلاف آپریشن کیلئے ضلع راولپنڈی میں ایک عارضی مہاجرکیمپ گورنمنٹ شہباز شریف ایسوسی ایٹ کالج خیابان سرسید راولپنڈی میں قائم کیا گیا ہے۔ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر حسن وقار چیمہ نے بتایا کہ راولپنڈی ضلع میں55ہزار افغانی مقیم ہیں جن میں سے12 ہزار غیر قانونی یا جن کے پاس مستند دستاویزات موجود نہیں شامل ہیں۔ان میں سے بھی 45سوسے چھ ہزار تک مکمل طور پر غیر قانونی ہیں۔دریں اثناءکمشنر راولپنڈی لیاقت علی چٹھہ نے آر پی او سید خرم کے ہمراہ عارضی کیمپ کادورہ کرکے غیر قانونی مقیم افغان مہاجرین کے انخلاء کے حوالے سے کئے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ ، کمشنر نے کہاکہ راولپنڈی ضلع میں کل 12ہزار افغانیوں کی نشاندہی ہوئی ہے جن میں سے 6ہزار غیر قانونی ہیں جب کہ بقیہ چھ ہزار کی تصدیق ہونا باقی ہے۔انہوں نے کہاکہ آئندہ جمعے یا ہفتے کو خیبر پختونخوا حکومت سے کلیئرنس ملنے پر غیر قانونی مہاجرین کو طورخم بارڈر پہنچایا جائے گا۔ آر پی او سید خرم علی نے کہاکہ کیمپ میں مقیم افراد کی سکیورٹی کا بھی بندوبست کیا جائے گا۔
اسلام آباد سے مزید