• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آشیانہ ریفرنس، شہباز شریف کی بریت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ،7 نومبر کو سنایا جائیگا

لاہور (آئی ا ین پی ) لاہور کی احتساب عدالت نے آشیانہ ریفرنس میں شہباز شریف سمیت دیگر کی بریت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا، جو 7 نومبر کو سنایا جائیگا۔ احتساب عدالت لاہور کے جج علی ذوالقرنین نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف سمیت دیگر ملزمان کی بریت کی درخواستوں کی سماعت کی، تمام ملزمان کے وکلا نے دلائل مکمل کئے۔
اہم خبریں سے مزید