پشاور(کرائم رپورٹر)پشاور کے مختلف علاقوں میں پولیس اور ر ہزنوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں مزید ایک ر ہزن ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے، اس دوران پولیس اہلکار کوبلٹ پروف جیکٹ سمیت پولیس وین کو بھی گولیاں لگیں جس میں وہ محفوظ رہے۔ ہلاک ر ہزن سے 17موبائل فونز برآمدگی کا دعویٰ۔ رواں ماہ کے دوران فائرنگ تبادلوں میں 3مبینہ ر ہزن ہلاک جبکہ 22زخمی ہوچکے ہیں۔ گزشتہ روز تھانہ یکہ توت پولیس نے مشکوک موٹرسائیکل سواروں کو ر کنے کا اشارہ کیاتو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کردی تھی جس سے پولیس گاڑی کو گولیاں لگیں جبکہ اہلکار محفوظ رہے۔ جوابی فائرنگ سے ر ہزن گینگ کاایک کارندہ ہلاک ہوگیا جس سے شہریوں سے چھینے گئے 17موبائل فونزبرآمدگی کا دعویٰ کیاجارہا ہے جبکہ پستول سمیت 125ccموٹرسائیکل بھی برآمد کرلی گئی ۔ ہلاک سنیچر کی شناخت نہ ہوسکی جس کا دوسرا ساتھی فرار ہوگیا۔پولیس نے بتایا کہ ہلاک ر ہزن کی شناخت کا عمل جاری ہے جس کا ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے ۔خدشہ ہے کہ وہ تھانہ بھانہ ماڑی کی حدودمیں راہزنی کے دو کیسز میں ملوث رہا ہے جس نے مزاحمت پر گولی مارکر شہری کو زخمی کیا تھا۔ادھر گلبرگ پولیس تالاب روڈ پر معمول کی گشت پر تھی جہاں ان کا مسلح افراد کے ساتھ جھڑپ ہوئی جس کے دوران ایک سنیچر پاؤں پر گولی لگنے سےزخمی ہوگیا جسے گرفتار کرکے پستول برآمدکرلی گئی ۔ پولیس اہلکاروں نے ان کے ساتھیوں کا تعاقب کرتے ہوئے دودیگرر ہزنوں کو بھی گرفتار کرلیا ۔ملزمان کی شناخت یارون ولد سید نور،واجد اللہ ولد ممتاز اورامجد علی ولد سید علی شاہ کے ناموں سے ہوئی جو جمیل چوک، کسٹم چوک اور چارسدہ روڈکے رہائشی ہیں ۔ملزمان کیخلاف مختلف دفعات کے تحت گلبرگ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔