کراچی(جنگ نیوز)احتساب عدالت اسلام آباد نے سابق صدر آصف زرداری سمیت دیگر 19 ملزمان کو آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کرتے ہوئے سماعت 20 دسمبر تک ملتوی کردی۔جج محمد بشیر نے ریمارکس دیئے کہ ابھی نوٹس کر دیتے ہیں اور تفصیلی دلائل آئندہ سماعت میں سن لیں گے۔ احتساب عدالت اسلام آباد میں آصف زرداری اور دیگر کے خلاف پارک لین ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ نیب پراسیکیوٹر اور آصف زرداری کی جانب سے وکیل ارشد تبریز احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ وکیل صفائی نے کہا کہ معاہدے سے قبل آصف زرداری پارک لین میں بطور ڈائریکٹر نہیں رہے تھے۔