نئی دہلی (اے ایف پی) بھارت کا سائبر سکیورٹی یونٹ اپوزیشن سیاستدانوں کے فون ٹیپ کرنے کی کوشش کے الزامات کی تحقیقات کر رہا ہے، جب کہ انہیں ایپل آئی فون کی جانب سے ریاست کے حمایت یافتہ حملہ آوروں کی وارننگ موصول ہونے کی اطلاع ملی ہے۔پریس ٹرسٹ آف انڈیا نیوز ایجنسی نے رپورٹ کیا کہ بھارت کی کمپیوٹر ایمرجنسی رسپانس ٹیم (CERT-In) نے شکایات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔الیکٹرانکس اور اطلاعات کی وزارت کے سیکریٹری ایس کرشنن نے کہا کہ ایپل اس تحقیقات میں تعاون کرے گا۔انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے وزیر اشونی ویشنو نے کہا کہ حکومت ان شکایات پرفکرمند ہے۔انہوں نے سوشل میڈیا پر کہاکہ حکومت بھارت کے تمام شہریوں کی رازداری اور سلامتی کے تحفظ کےحوالے سے اپنے کردار کو بہت سنجیدگی سے لیتی ہے اور ان اطلاعات کی تہہ تک پہنچنے کے لیے تحقیقات کرے گی۔