بنگلورو (عبدالماجدبھٹی) محمد شامی اور بھارتی فاسٹ بولروں نے لنکا ڈھا دی ۔ ورلڈ کپ میں ہوم ٹیم نے سری لنکا کو302رنز سے شکست دے کر آؤٹ کلاس کردیا، وہ مسلسل سات کامیابیوں کے ساتھ سیمی فائنل میں کھیلنے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ بھارت کے 357کے جواب میں سری لنکن ٹیم 55پر ڈھیر،ہوگئی محمد شامی کے 5وکٹ،کوہلی،گل اور ایئر کی عمدہ بیٹنگ محمد شامی نے 18 رنز دے کر 5 اور محمد سراج نے 16رنز کے عوض 3وکٹیں حاصل کیں۔ جسپریت بمرا اور رویندرا جڈیجا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ناکام ٹیم 19.4اوورز میں56رنز بناکرڈھیر ہوگئی۔ ایک موقع پر ایسا لگ رہا تھا کہ سری لنکا کینیڈا کے سب سے کم اسکور36رنز کا ریکارڈ توڑے دیگی۔ پانچ کھلاڑی پاتھم نسانکا ، دیموتھ کارونارتنے، سدیرا سمارا وکرما ، دوشن ہیمانتھا اور دشمنتھا چمیرا صفر پر آؤٹ ہوئے۔ کوشل مینڈس اور چیریتھ اسالنکا ایک، ایک رن بناسکے ۔