• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیونسی خاتون ٹینس کھلاڑی کا فلسطینیوں کو انعامی رقم عطیہ کرنے کا فیصلہ

کراچی (نیوز ڈیسک) تیونس کی ٹینس اسٹار اونس جیبورنےمیکسیکو میں ڈبلیو ٹی اےکا فائنل جیت لیا، انہوں نے اپنی انعامی رقم کا کچھ حصہ فلسطینیوں کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا، اسرائیلی بمباری میں شہید غزہ کے بچوں کا تذکرہ کرتے ہوئے وہ آبدیدہ ہوگئیں ، 29 سالہ اونس جیبور نے کہا ہے کہ ہر روز بچوں کو مرتے دیکھنا بہت مشکل ہے، میں اس دنیا میں امن چاہتی ہوں۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ویمن ٹینس ایسوسی ایشن کی فاتح تیونس کی کھلاڑی اونس جیبیور اپنی جیت کے بعد بات کرتے ہوئےکہا کہ ٹورنامنٹ جیتنے کی خوشی ہے لیکن دنیا کی موجودہ کشیدہ صورتِ حال مجھے خوشی منانے سے روک رہی ہے، جب معصوم بچے مارے جا رہے ہیں تو میں کس طرح خوشی کا اظہار کروں۔ اس موقع پر تماشائیوں نے کھل کر انہیں داد دی ۔
اہم خبریں سے مزید