کراچی(اسٹاف رپورٹر) جوہر بارو ملائیشیا میں کھیلے جانے والے سلطان جوہر کپ ہاکی ٹور نامنٹ میں پاکستانی جونیئر ہاکی ٹیم کو سیمی فائنل میں آسٹریلیا کے ہاتھوں دو ایک سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا، آسٹریلیا کی جانب سے 18 ویں منٹ میں کوپر نے اور26 ویں منٹ میں بروڈی نے گول اسکور کئے۔ پاکستان کی جانب سے واحد خوبصورت گول 59ویں منٹ میں کپتان عبدالحنان شاہد نے کیا۔ پاکستانی ٹیم نے تین پنالٹی کارنر سے بھی فائدہ نہیں اٹھایا،دوسرے سیمی فائنل میں جرمنی نے بھارت کو تین چھ سے شکست دی، ملائیشیا نے برطانیہ کوہراکر ساتویں پوزیشن حاصل کی، پوزیشن کے ایم اور میچ میں نیوزی لینڈ نے جنوبی افریقا کوناکامی سے دوچار کیا۔ فائنل ہفتے کو جرمنی اور آسٹریلیاکے درمیان کھیلا جائے گا، تیسری پوزیشن کے لئے پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔