• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جسٹس عقیل عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس کا حلف اٹھا لیا

کراچی ( اسٹاف رپورٹر ) جسٹس عقیل عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ سینئر جسٹس ندیم اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔ قائم مقام چیف جسٹس کی حلف برداری کی تقریب سندھ ہائی کورٹ میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ حلف برداری کی تقریب میں ہائی کورٹ کے ججز، ایڈووکیٹ جنرل سندھ اور وکلا رہنماؤں نے بھی شرکت کی۔ جسٹس عقیل عباسی نے قائم مقام چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ حیثیت سے حلف اٹھا لیا۔ سینئر جسٹس ندیم اختر نے قائم مقام چیف جسٹس سے انکے عہدے کا حلف لیا۔
اہم خبریں سے مزید