• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا فضل الرحمان فلسطینیوں کی مدد کیلئے غزہ روانہ

اسلام آباد (صالح ظافر) جمعیت علمائے اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اسرائیل کے حملے کی زد میں آنے والے فلسطینیوں کی مدد کے لیے غزہ روانہ ہوگئے۔ وہ کسی بھی مسلم ملک کے پہلے مذہبی سیاسی رہنما ہیں جو جنگی علاقے کے سفر پر گئے ہیں۔ 

مولانا فضل کی نقل و حرکت کو خفیہ رکھا گیا کیونکہ وہ تباہ حال لوگوں تک خاموشی سے پہنچ کر ان کی مدد کرنا چاہتے تھے۔ وہ اپنے ساتھ خوراک اور ادویات لے کر جا رہے ہیں۔

مولانا کے قریبی ذرائع نے جنگ کو بتایا کہ کراچی میں فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے ایک بڑی ریلی سے خطاب کے بعد، جسے طوفان الاقصیٰ مارچ اور سندھ امن کانفرنس کا نام دیا گیا تھا، وہ اس منزل کی جانب روانہ ہوگئے جہاں سے وہ مظلوم لوگوں تک پہنچیں گے۔

اس حوالے سے جب جمعیت علمائے اسلام کے ترجمان اسلم غوری سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے تصدیق کی کہ مولانا فضل الرحمن غزہ کی طرف سفر کررہے ہیں،لیکن انہوں نے تفصیلات دینے سے گریز کیا۔

اہم خبریں سے مزید