نوابشاہ( بیورو رپورٹ ) پاکستان پیپلزپارٹی عام انتخابات کے لئے ملک بھر میں مؤثر انتخابی مہم اور بہترین منشور کے ساتھ میدان میں اترے گی، پیپلزپارٹی عوام کے فیصلے عوام کا اختیار کے فارمولے پر یقین رکھتی ہے اور جب عوام کو حقِ حکمرانی ملتا ہے تو گراس روٹ کی سطح تک مسائل حل ہوتے ہیں، ہم نے ہر دور میں عوامی راج کیلئے کام کیا اور ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرینز کے صدر آصف علی زرداری نے پی پی پی نواب شاہ سٹی اور تعلقہ کے کارکنان، عہدیداران اور معززین سے ملاقات کے موقع پر کیا، اس موقع پر سابق صدر آصف علی زرداری نے کارکنان، عہدیداران اور معززین کی عام انتخابات کے حوالے سے تجاویز کو بھی سنا،سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی عوامی جماعت ہے اور ہم نے ہر دور میں عوامی راج کیلئے کام کیا اور ملک کو بحرانوں میں سنبھالا ہے۔