• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گنگولی کا یوٹرن، کولکتہ میں پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے کے خواہاں

کول کتہ (نمائندہ خصوصی) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نےکہا تھا کہ پاکستان کا ایونٹ میں کم بیک کرنا مشکل ہے کیونکہ ابھی گرین شرٹس میں جذبے کی کمی نظر آ رہی ہے جبکہ بھارتی ٹیم پاکستان سے بہت آگے ہے۔ تاہم گزشتہ روز نیوزی لینڈ کے خلاف پاکستان کا ورلڈ کپ میں شاندار کم بیک دیکھ کر وہ یوٹرن لینے پر مجبور ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ پاکستان یہاں ایڈن گارڈنز میں سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرے کیونکہ روایتی حریف پاکستان اور بھارت سے بڑا مقابلہ کوئی نہیں ہوسکتا۔ دریں اثنابھارتی اسپورٹس جرنلسٹ وکرانت گپتا نے بھی ورلڈکپ سیمی فائنل کی چار ممکنہ ٹیموں میں پاکستان کو شامل کردیا۔
اسپورٹس سے مزید