• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تھیلیسیمیامریضوں کیلئے فرنٹیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی چارسدہ میں بلڈ کیمپ

پشاور( جنگ نیوز )حمزہ فاؤنڈیشن ویلفیئر تھیلیسمیا ہسپتال پشاورکیجانب سے فرنٹیئر انفارمیشن ٹیکنالوجی کالج چارسدہ میں 80سے زائد رضاکار طلباءنے رجسٹرڈ1475تھیلیسیمیا میجر بچوں ودیگرامراض خون میں مبتلاغریب مریضوں کی زندگی بچانے کےلئے خون عطیہ کیاکیمپ میں کالج کے ڈائریکٹر حمد اللہ جان ،اسسٹنٹ بصیر خان نے بھی شرکت کی جبکہ حمزہ فاونڈیشن کے نمائندے عتیق الرحمان نے طلباءکو ادارے کی فلاحی خدمات، تھیلیسیمیا مرض سے آگاہی ، بچاؤ اور عطیات خون کی اہمیت پرآگاہ کیا اوربتایاکہ زیادہ تر غریب گھرانوں کے بچے ہی تھیلیسمیامرض میں مبتلا ہیں جن کی مددکرنا طلباءسمیت معاشرے کے تمام مکاتب فکرکے لوگوں کی ذمہ داری ہے۔ حمزہ فاؤنڈیشن جیسے اداروں کیساتھ مالی معاونت سے تھیلیسمیاوہیموفیلیا میں مبتلا کئی زندگیاں بچائی جاسکتی ہیں جو لوگوں کی مدد کے منتظرہیں۔
ملتان سے مزید