• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

موسمیاتی چیلنجزسے نمٹنے کیلئے نوجوانوں کی شمولیت اہم ہے ، شیری رحمان

اسلام آباد (اپنے نامہ نگار سے ) سابق وفاقی وزیر موسمیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ موسمیاتی اور ماحولیاتی چیلنجوں سے نمٹنے کے لئے نوجوانوں کی شمولیت اور قیادت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔سموگ ایک ایسا مسئلہ ہے جسے مقامی سطح پر حل کیا جا سکتا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے " کاپ 2023 میرے شہر میں "میں خطاب کرتے ہوئے کیا، جس کا اہتمام یوتھ فار کلائمیٹ پاکستان نے یو این ویمن، یونیسیف اور یو این ڈی پی کے تعاون سے کیا تھا۔ انہوں نے غزہ میں جاری تنازعے پر گہری تشویش کا اظہار کیا، بین الاقوامی یکجہتی پر زور دیتے ہوئے طاقت کے سامنے سچ بولنے کی اہمیت پر زور دیا۔
اسلام آباد سے مزید