• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی پر سری لنکن کرکٹ بورڈ فارغ

کول کتہ (نمائندہ خصوصی) ورلڈ کپ میںکرکٹ ٹیم کی بدترین کارکردگی کے بعد سری لنکا میں شدید ردعمل سامنے آیا ہے۔ ٹیم کی ناقص کارکردگی پر وزیرِ کھیل روشن رانا سنگھے نے کرکٹ بورڈ کو فارغ کر دیا ہے ۔ وزیر کھیل کے کرپشن کے الزامات پر بورڈ سے تعلقات کشیدہ تھے، بورڈ حکام کو بھارت کے ہاتھوں ذلت آمیز شکست کے بعد فارغ کیا گیا۔ 1996ورلڈ کپ جیتنے والی ٹیم کے کپتان ارجنا رانا ٹنگا کو عبوری چیئرمین کی ذمہ داریاں سونپ دی گئیں۔ ناقص کارکردگی کی تحقیقات کیلئے 7 رکنی پینل بھی تشکیل دیدیا گیا ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 7 رکنی پینل میں سپریم کورٹ کے ریٹائرڈ ججز بھی شامل ہیں۔ واضح رہے کہ ورلڈ کپ میں ناقص کارکردگی پر وزیرِ کھیل نے پورے بورڈ سے استعفوں کا مطالبہ کیا تھا، جس پر بورڈ کے سیکریٹری موہن ڈی سلوا نے ایک روز قبل عہدہ چھوڑنے کا اعلان کیا تھا۔

اسپورٹس سے مزید